0
Thursday 14 Jan 2021 15:58

ندیم افضل چن کے ہم فکر ساتھی جی بی حکومت سے بھی مستعفی ہونگے، امجد ایڈووکیٹ کا دعویٰ

ندیم افضل چن کے ہم فکر ساتھی جی بی حکومت سے بھی مستعفی ہونگے، امجد ایڈووکیٹ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف و صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مچھ سانحہ پر وزیراعظم عمران خان نیازی کے ناروا رویئے اور سلوک پر دل برداشتہ ہو کر ندیم افضل چن نے وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جی بی حکومت سے ندیم افضل چن کے ہم فکر ساتھی علیحدگی اختیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گو کہ جی بی میں اتحادی حکومت ہے لیکن کچھ دنوں میں ندیم افضل چن کے ہم فکر ساتھی جی جی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش