QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کی تحریک حقوق کراچی مہم، شہر میں دھرنے دینے کا اعلان

14 Jan 2021 16:52

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی اور نہ ملازمتیں دی جارہی ہیں، ادارے بھی ٹھیک نہیں کئے جارہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کی تحریک حقوق کراچی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جماعت اسلامی کراچی نے کل سے شہر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی کے مطابق کل شارع فیصل نرسری اسٹاپ پر دھرنا ہوگا، سولہ جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی، سترہ جنوری کو راشدمنہاس روڈ، تئیس جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہر کے پچاس کے قریب مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی اور نہ ملازمتیں دی جارہی ہیں، ادارے بھی ٹھیک نہیں کئے جارہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اسے درست گنا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لئے گیارہ سو ارب پیکج کا اعلان کیا جس کا کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 910138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910138/جماعت-اسلامی-کی-تحریک-حقوق-کراچی-مہم-شہر-میں-دھرنے-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org