QR CodeQR Code

کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ

پارٹی میں رہوں گا لیکن عہدہ نہیں لوں گا، ندیم افضل چن

14 Jan 2021 17:30

وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفے کے متن میں ندیم افضل چن نے تحریر کیا کہ آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا، جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ میں معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا، آپکے اعتماد اور ذمہ داریاں دینے پر آپکا شکرگزار ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں رہوں گا لیکن عہدہ نہیں لوں گا، عمران خان نے بھی مختصر استعفے کی تحریر پڑھ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ندیم افضل چن کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پارٹی میں رہوں گا، لیکن عہدہ نہیں لونگا، ان کی اس حوالے سے قریبی ساتھیوں سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔ ندیم افضل چن نے معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے گذشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کے بعد استعفیٰ بھجوایا تھا۔

وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ پی ایم آفس نے استعفیٰ موصول ہو جانے کے بعد وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا تھا۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفے کے متن میں ندیم افضل چن نے تحریر کیا کہ آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا، جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ میں معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا، آپ کے اعتماد اور ذمہ داریاں دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔


خبر کا کوڈ: 910161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910161/پارٹی-میں-رہوں-گا-لیکن-عہدہ-نہیں-لوں-ندیم-افضل-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org