QR CodeQR Code

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پہ قابو پا لیا گیا

7 کلومیٹر علاقہ متاثر، چلغوزے کے باغات محفوظ رہے

14 Jan 2021 18:09

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پہ قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ سے سات کلومیٹر تک کا علاقہ متاثر ہوا، جس میں زیتون اور عام لکڑی کو نقصان پہنچا جبکہ چلغوزے کے باغات محفوظ رہے۔ اسٹیشن ہاؤس انچارج لائق الرحمان کی نگرانی میں ریسکیو اہلکاروں نے 15 گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پہ قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ سے سات کلومیٹر تک کا علاقہ متاثر ہوا، جس میں زیتون اور عام لکڑی کو نقصان پہنچا جبکہ چلغوزے کے باغات محفوظ رہے۔ اسٹیشن ہاؤس انچارج لائق الرحمان کی نگرانی میں ریسکیو اہلکاروں نے 15 گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ پہ قابو پانے کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی ہدایت پر پورا علاقہ محکمہ وائلڈ لائف اور فاریسٹ کے ذمہ داران کی نگرانی میں دے دیئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے سب سے پہلے اور بروقت رسپانس کرتے ہوئے ہمشہ کی طرح اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے درازندہ میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا کر علاقائی لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کو کوہ سلیمان کے علاقے درازندہ کے قریب اچانک درختوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 7 کلومیٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متاثرہ مقام تک راستہ نہ ہونے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو پیدل آپریشن انجام دینا پڑا۔ 


خبر کا کوڈ: 910162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910162/کوہ-سلیمان-کے-پہاڑی-سلسلے-میں-لگی-ا-گ-پہ-قابو-پا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org