QR CodeQR Code

لاہور، جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کی تقریب حلف برداری

14 Jan 2021 18:49

وفاقی وزیر برائے منشیات کنٹرول نے جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کی تقریب میں طلباء سے حلف بھی لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا کہنا تھا کہ جلد ہی جی سی یو میں سینٹر آف ایکسی لینس فار نیورو سائنسز کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع پر جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹریٹ کمانڈر بریگیڈ راشد منہاس، ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا سہروردی اور نامور ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر شکیل جہانگیر ملک نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر برائے منشیات کنٹرول نے جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کی تقریب میں طلباء سے حلف بھی لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا کہنا تھا کہ جلد ہی جی سی یو میں سینٹر آف ایکسی لینس فار نیورو سائنسز کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

اعجاز احمد شاہ نے جی سی یو سٹوڈنٹ باڈی کی تشکیل کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے یونیورسٹی میں منشیات کی روک تھام کیلئے طلباء سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا۔ ڈاکٹر زرقا نے منشیات کو معاشرے میں موجود نفسیاتی زہر اور انتہا پسندی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔ تقریب میں صدر انصاف لائرز فورم انیس ہاشمی، ممبران پنجاب اسمبلی طلعت فاطمہ نقوی، زینب عمیر، صادقہ اور ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 910167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910167/لاہور-جی-سی-یو-اینٹی-نارکوٹکس-سوسائٹی-کی-تقریب-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org