0
Thursday 14 Jan 2021 19:41

گلگت بلتستان کے ادیبوں کے وفد کی چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سے ملاقات

گلگت بلتستان کے ادیبوں کے وفد کی چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور ادیب، محقق اور مصنف محمد حسن حسرت کی سربراہی میں جی بی کے ادیبوں کے ایک وفد نے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی نئی تصنیف ''گلگت بلتستان اور ادھورے خواب'' چیئرمین اکادمی ادبیات کو پیش کی۔ یہ کتاب بلتستان سے متعلق پہلا ناول ہے جو گلگت بلتستان کی جنگ آزادی اور خطے کے پاکستان کے قومی دھارے میں شمولیت کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔ منفرد انداز میں لکھی گئی کتاب کو خطے میں مقبولیت حاصل ہے۔ چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک نے محمد حسن حسرت کی ادبی خدمات کو سراہا اور نئی کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی۔ وفد میں شامل اکادمی ادبیات کے گلگت بلتستان سے بورڈ آف گورنرز کے ممبر محمد قاسم نسیم نے اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت جی بی کے مستحق شعراء و ادباء کو وظائف دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نوجوان شاعر احسان علی دانش نے بھی علمی وادبی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 910172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش