0
Thursday 14 Jan 2021 19:56

پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر فائرنگ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر فائرنگ سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیرت دریافت کی اور ان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہمیشہ جرأت مند آواز اٹھانے پر شرپسند عناصر صاحبزادہ حامد رضا کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن پسند اور محب وطن رہنماؤں پر حملے تشویشناک ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے مطالبہ کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کیلئے فول پروف سکیورٹی کا بندوبست کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا کو ملنے والی دھمکیوں سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کرنے کے باوجود سکیورٹی فراہم نہ کرنا یقیناً مجرمانہ غفلت اور افسوسناک عمل ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ صوفیا کے ماننے والوں نے ہمیشہ امن کا پرچار کیا ہے۔ انہوں نے صاحبزادہ حامد رضا کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کرتے ہوۓ کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں حفظ و امان میں رکھے۔
خبر کا کوڈ : 910174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش