QR CodeQR Code

چارسدہ، ایم پی اے شکیل عمرزئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان گرفتار

14 Jan 2021 20:59

5 جنوری کو شکیل عمرزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ایم پی اے کی سکیورٹی پر مامور کانسٹبل شہنشاه شہید ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن صوبائی اسمبلی شکیل بشیر عمرزئی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ چارسدہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم اشفاق عمرزئی جبکہ ملزم حامد ترنگزئی کا رہائشی ہے۔ ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ جس میں ایک پستول، کلاشنکوف اور دو موبائل جبکہ دو موٹر کاریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اشفاق اور حامد نے اعتراف جرم کر لیا ہے، واقعے میں 7 ملزمان ملوث ہیں، باقی ملزمان بھی جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 5 جنوری کو شکیل عمرزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ایم پی اے کی سکیورٹی پر مامور کانسٹبل شہنشاه شہید ہوا تھا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے، پولیس کو واقعے سے متعلق اہم شواہد مل چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910185/چارسدہ-ایم-پی-اے-شکیل-عمرزئی-پر-قاتلانہ-حملے-میں-ملوث-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org