QR CodeQR Code

بی آر ٹی، لفٹس کی بندش سے خصوصی افراد بسوں میں سفر کرنے سے قاصر

14 Jan 2021 21:13

ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سٹیشنز میں نصب لفٹس کیلئے عملہ بھرتی کر لیا گیا ہے اور جلد ہی لفٹس فعال کر دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سڑکوں پر بی آر ٹی بسیں تو چلنے لگیں مگر سٹیشنز میں نصب لفٹس کو تاحال فعال نہیں بنایا جاسکا جس کے باعث معمر شہریوں اور مریضوں کو بسوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، بی آر ٹی لفٹس کی بندش سے خصوصی افراد تو بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے سے ہی قاصر ہیں۔ پشاور کے شہری بی آر ٹی سروس سے مستفید ہو تو رہے ہیں مگر لفٹس کی بندش کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کیلئے بسوں تک پہنچنا آسان نہیں، جبکہ خصوصی افراد تو لفٹس کے بغیر بی آر ٹی بسوں میں سفر ہی نہیں کرسکتے۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سٹیشنز میں نصب لفٹس کیلئے عملہ بھرتی کرلیا گیا ہے اور جلد ہی لفٹس فعال کر دی جائیں گی۔ بی آر ٹی سروس منصوبے کا افتتاح 13 اگست 2020ء کو ہوا تھا، تاہم 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھی 30 سٹیشنز میں لفٹس تاحال بند پڑی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910187/بی-آر-ٹی-لفٹس-کی-بندش-سے-خصوصی-افراد-بسوں-میں-سفر-کرنے-قاصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org