0
Thursday 14 Jan 2021 23:00

کیپٹل ہل کے واقعے کے بعد امریکہ میں اسلحہ کی خریداری میں تیزی ریکارڈ

کیپٹل ہل کے واقعے کے بعد امریکہ میں اسلحہ کی خریداری میں تیزی ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں کیپٹل ہل کے واقعے کے بعد اسلحہ کی خریداری میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اسلحہ کی خریداری میں ریاست یوٹاہ کے شہری سرفہرست رہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلحہ کی خریداری میں ریاست یوٹاہ کے شہری سرفہرست رہے اور وہاں اسلحے کی دکانوں پر قطاریں لگی رہیں، جبکہ یوٹاہ ٹرمپ کی حامی ریپبلکن ریاست شمار کی جاتی ہے۔ دوسری جانب  اسلحے کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اسلحہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ گن ساز کمپنی سمتھ اینڈ ویسن نے قیمتوں میں 18 فیصد اور روگر اینڈ کو نے 12 فیصد اضافہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمونیشن بنانے والی کمپنی وسٹا آوٹ ڈور نے 15 فیصد قیمتیں بڑھا دی ہیں اور ایک رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران امریکہ میں ہتھیاروں کی فروخت 40 برس کی بلند ترین سطح پر رہی ہے۔ واضح رہے خریداروں میں بڑی تعداد سیاہ فام مرد و خواتین کی رہی اور 80 لاکھ 40 ہزار افراد نے اسلحہ خریدا ہے۔ یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں شہریوں نے 2020 کے دوران اسلحہ کی تباہ کاریوں کی مذمت کرنے کے لیے مارچ کیا تھا، جبکہ گزشتہ برس صرف شکاگو میں فائرنگ کے 762 واقعات پیش آئے تھے اور جن میں دسمبر کے 27 واقعات بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش