0
Thursday 14 Jan 2021 23:12

ڈاکٹر عارف علوی سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ایوان صدر میں ملاقات

ڈاکٹر عارف علوی سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ایوان صدر میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے نیگورنو کاراباخ کی آزادی پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو مشترکہ عقیدے، تاریخی اور ثقافتی روابط پر مبنی ہیں۔ 

انہوں نے نیگورنو ۔ کاراباخ کی آزادی پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے اور ثقافتی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان، آذربائیجان، ترکی سہ فریقی مذاکرات سے سہ رخی تعلقات اور برادر ممالک کے مابین تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ کے رکن کی حیثیت سے آذربائیجان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر آذری وزیرِ خارجہ نے نیگورنو ۔ کاراباخ پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 910206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش