QR CodeQR Code

پہلے پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کا انکار کیا، اب عدالت میں اقرار کر لیا، اکبر ایس بابر

14 Jan 2021 23:20

الیکشن کمیشن کے رو برو پی ٹی آئی نے مان لیا ہے کہ امریکا سے فارن فنڈنگ ہوئی، لیکن کہا کہ امریکا میں فنڈز اکٹھا کرنیوالے ایجنٹس کو عمران خان کی واضح ہدایت تھی کہ صرف ان ذرائع سے فنڈنگ حاصل کریں جو ممنوعہ نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اور فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پہلے پی ٹی آئی کا ماننا تھا کہ اس نے امریکا سے غیر قانونی فنڈنگ لی ہی نہیں، اب وہ غیر قانونی فنڈنگ کا الزام ایجنٹس پر ڈال رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے رو بہ رو مان لیا کہ امریکا سے فارن فنڈنگ ہوئی، لیکن کہا کہ امریکا میں فنڈز اکٹھا کرنے والے ایجنٹس کو عمران خان کی واضح ہدایت تھی کہ صرف ان ذرائع سے فنڈنگ حاصل کریں جو ممنوعہ نہ ہوں۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ  اگر کوئی ایجنٹ ہدایت کے برعکس رقم جمع کرے اور تفصیل بھی پارٹی کو نہ دے تو اس کی ذمے دار پی ٹی آئی نہیں۔ پی ٹی آئی کے تحریری جواب کے مطابق ایجنٹس نے بیان حلفی دیا تھا کہ انھوں نے فنڈز اکٹھا کرنے کی پارٹی پالیسی پر عمل کیا۔ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے دستاویزات کے صحیح یا غلط ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 910207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910207/پہلے-پی-ٹی-آئی-نے-فارن-فنڈنگ-کا-انکار-کیا-اب-عدالت-میں-اقرار-کر-لیا-اکبر-ایس-بابر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org