0
Thursday 14 Jan 2021 23:35

اعظم ورسک، شہریوں نے مچھر دانیاں نہ ملنے تک پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا

اعظم ورسک، شہریوں نے مچھر دانیاں نہ ملنے تک پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں شہریوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے قطعاً انکار کر دیا۔ اعظم ورسک میں شہریوں نے شرط رکھی کہ جب تک انہیں مچھر دانیاں فراہم نہیں کی جاتیں، اس وقت تک وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق چند ماہ قبل ایک سروے کے دوران انہیں مچھر دانیاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر انہیں ابھی تک نہیں دی گئیں، شہریوں کے اس جواز کے بعد پولیو مہم نے پولیس سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد ایس ایچ او اعظم ورسک ذبیح اللہ حرکت میں آ گئے اور اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے فوری طور پر مچھر دانیوں کا بندوبست کیا۔ مچھر دانیاں ملنے کے بعد شہریوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اجازت دی۔ 
خبر کا کوڈ : 910210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش