0
Friday 15 Jan 2021 00:16

 وزیراعظم عمران خان اپنی نااہل ٹیم کے ساتھ ملک میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے، راو محمد ظفر 

 وزیراعظم عمران خان اپنی نااہل ٹیم کے ساتھ ملک میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے، راو محمد ظفر 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ اسامہ ستی کے قاتلوں کو عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پولیس اہلکار ایسا گھناونا اقدام نہ کرے، محض پولیس میں اصلاحات کی باتیں کافی نہیں، ماضی میں بھی بے شمار پولیس اصلاحات کی جاتی رہی ہیں مگر ان کا نتیجہ عوام کے سامنے ہے، اس حوالے سے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی ازحد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی عوام کے ساتھ ساتھ خود حکمرانوں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے، ندیم افضل چن کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف اور تحفظ دونوں دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے اتحادی مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم بھی کارکردگی سے مایوس اور عوام میں اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے فکرمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال ہوچکے ہیں عوام کو 1کروڑ نوکریاں ملیں اور نہ ہی 50 لاکھ گھر، بلکہ الٹا کرونا وبا کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی کی بدولت 2کروڑ 70لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان اپنی نااہل ٹیم کے ساتھ ملک میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کے انکشافات سے واضح ہوگیا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک و قوم کے ساتھ جھوٹ بولا اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اشرافیہ اور نیب بے نقاب ہوچکی ہے، اگر قوم نے آئندہ انتخابات میں ان کو مسترد نہ کیا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، موجودہ حکمرانوں سے وابستہ تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 910218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش