QR CodeQR Code

پاراچنار جانیوالی کار پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان ہنگو سے گرفتار

15 Jan 2021 01:48

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اسماعیل مروت نے بتایا کہ 6 جنوری کو پشاور سے پاراچنار جانیوالی موٹر کار پر بائی پاس روڈ ہنگو پر علی الصبح فائرنگ کی گئی، جسکی زد میں آکر پاراچنار سے تعلق رکھنے والی خاتون زبیدہ بی بی جاں بحق ہوگئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سے پاراچنار جانے والی موٹر کار پر فائرنگ کرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھی۔ ایس پی انوسٹی گیشن کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیم نے 7 دن کے اندر جدید خطوط پر تفتیش کرکے اصل مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ واردات کا ماسٹر مائنڈ زبیر اجرتی قاتل اور پنجاب میں کئی وارداتوں میں سزاء یافتہ ہے۔ ایس ڈی پی او ہنگو اسماعیل مروت کی ہنگامی پریس کانفرنس کے مطابق ہنگو پولیس نے ایک ہفتہ قبل ہنگو میں قتل کی جانی والی خاتون کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ڈی پی او ہنگو اسماعیل مروت، ایس ایچ او ہنگو سٹی ولایت خان اور تفتیشی انسپکٹر شبراز خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران گرفتار 2 ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اسماعیل مروت نے بتایا کہ 6 جنوری کو پشاور سے پاراچنار جانے والی موٹر کار پر بائی پاس روڈ ہنگو پر علی الصبح فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر پاراچنار سے تعلق رکھنے والی خاتون زبیدہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 910232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910232/پاراچنار-جانیوالی-کار-پر-فائرنگ-کرنیوالے-ملزمان-ہنگو-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org