0
Friday 15 Jan 2021 01:55

عمران خان جسے اپنا چپڑاسی لگانا پسند نہیں کرتے تھے اسے وزیر داخلہ بنا دیا، لطیف کھوسہ 

عمران خان جسے اپنا چپڑاسی لگانا پسند نہیں کرتے تھے اسے وزیر داخلہ بنا دیا، لطیف کھوسہ 
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب و رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسد عمر تو کہتے تھے کہ میں اپنی تیار ٹیم کیساتھ حکومت میں آوں گا لیکن اب کیا ہوگیا، نوکری ملنی تھی، گھر بننے تھے، ڈالروں کی بارش ہونی تھی، باہر سے لوگ نوکریاں کرنے آنے تھے لیکن سب کہاں گیا، حکومت نے تمام اعلانات پر یوٹرن لے لیا، آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرتے کرتے اس کی ڈکٹیشن لینی شروع کر دی، عمران خان اڑھائی سال ضائع کرکے کہتے ہیں کہ اب پتہ چلا ہے حکومت ہوتی کیا ہے، جسے اپنا چپڑاسی لگانے کو پسند نہیں کرتے تھے، اس کو وزیر داخلہ بنا دیا، مہنگائی اور بیرروگاری میں اصافہ ہوتا جا رہا ہے، سرکلر ڈیٹ مزید بڑھتا جا رہا ہے، اس وقت سرکلر ڈیٹ دو گھرب چالیس ارب تک پہنچ گیا ہے، حکومت کب تک اپنی ناکامی ہم پر ڈالتی رہے گی، خود بھی کچھ کرلیں، جنوبی پنجاب زراعت کے لحاظ سے اہم ترین تھا لیکن ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث سب تباہی کا شکار ہوگیا، شوگر کمیشن، گیس کمیشن سب کی رپورٹ دفن ہوگئی کوئی سزا کیوں نہیں کی گئی۔ ہم سپریم کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ہم نے نہیں ان کے اپنے لوگوں نے کیا، ان کو بھارت کی جانب سے بھی فنڈنگ کی گئی، بی آر ٹی کی بسیں چل رہیں، عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے، ایل این جی منصوبے میں ایک سو بیس ارب کا ٹیکہ عوام کو لگا دیا گیا، خود کنٹینر پر کھڑے ہوکر بل جلاتے تھے، اب غریبوں کو ہزاروں کے بل بھیجے جا رہے ہیں، حکومتی ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ حکومت نے ہمیں حلقے میں جانے کا نہیں چھوڑا، بی آر ٹی کے علاہ مالم جبہ کیس بھی کھولا جائے گا، نیب کو اپنی لونڈی ادارہ بنا دیا گیا ہے، یہاں کاروباری طبقہ اور سرکاری ملازم پس رہا ہے، ہم استعفے دیں لیکن ان کے کہنے پر کیوں دیں، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جائے گا کہ عمران خان دنیا کا جھوٹا ترین وزیراعظم شخص ہے، ایک کرکٹ کھیلنے والا شخص لیویش گھر میں کیسے رہ سکتا ہے، کون لوگ ان کو فنڈنگ کرتے ہیں، جہازوں کو گدھا گاڑی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 910234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش