0
Friday 15 Jan 2021 02:36

افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار جاں بحق

افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبہ بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات صوبے بغلان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جب کہ طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، واقعہ سے متعلق افغان فوجی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش