0
Friday 15 Jan 2021 02:42

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے سپاہی شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگیا۔ دوسری جانب پاک فوج نے بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کوبھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 910238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش