QR CodeQR Code

گپکار الائنس پر اعتماد اور بھروسے کی مہر ثبت ہوگئی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

15 Jan 2021 14:33

این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں اُن کی رہائشگاہ واقع گپکار روڑ پر صوبائی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر طویل تبادلہ خیالات کیا گیا اور پارٹی کارگردی کا جائزہ لینے کے علاوہ کمزریوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ لوگوں نے گپکار الائنس پر اپنے اعتماد اور بھروسے کی مہر ثبت کردی ہے۔ این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں اُن کی رہائشگاہ واقع گپکار روڑ پر صوبائی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر طویل تبادلہ خیالات کیا گیا اور پارٹی کارگردی کا جائزہ لینے کے علاوہ کمزریوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔ اجلاس میں اُن نشستوں کے نتائج بھی زیر غور آئے جہاں پارٹی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ میٹنگ میں ڈی ڈی انتخابات میں پارٹی کی کارگردی اور گپکار الائنس اُمیدوروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی مشکل حالات کا احاطہ کیا گیا۔

ڈاکٹر فاروق نے پارٹی عہدیداران اور ورکروں کی طرف سے گپکار الائنس اُمیدواروں کی کامیابی کیلئے کئے گئے کام کو سراہا اور کہا کہ یہ اتحاد جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کی اُمنگوں، احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتا ہے اگرچہ نیشنل کانفرنس کو اس اتحاد کیلئے کافی قربانی دینی پڑی لیکن عوامی مفادات کے سامنے ذاتی اور انفرادی فائدے کوئی معنی نہیں رکھتے۔  انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں نے اس اتحاد پر اپنے اعتماد اور بھروسے کی مہر ثبت کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گپکار الائنس ایک پاک اتحاد ہے اور اس اتحاد کا واحد مقصد جموں و کشمیر کی چھینی گئی انفرادیت، اجتماعیت اور شناخت کی بحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوامی اشتراک سے ہم ضرور سرخرو اور کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی میں کامیاب ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 910263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910263/گپکار-الائنس-پر-اعتماد-اور-بھروسے-کی-مہر-ثبت-ہوگئی-ہے-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org