0
Friday 15 Jan 2021 12:41

دہشتگردی کے بعد بڑا مسائل پولیس گردی اور نیب قوانین ہیں، سراج الحق

دہشتگردی کے بعد بڑا مسائل پولیس گردی اور نیب قوانین ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے ملک میں پہلے دہشتگردی تھی اور اب پولیس گردی ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی زیر صدارت اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی دورمیں لاک ڈاؤن، کریک ڈاؤن کےعلاوہ ہے کیا؟۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن عام پاکستانی 41 اقسام کا ٹیکس دیتا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم دباؤ میں آکر قانون سازی کرتے ہیں، نیب پہلے الزام لگاتا ہے پھر میڈیا پر بدنام کرتا ہے، حکومتوں نے نیب قوانین ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے کیلئے بنائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعوان ماضی میں پیپلزپارٹی کی بہترین وکالت کرتے تھے اور اب پی ٹی آئی کی، دونوں کی اچھی وکالت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش