QR CodeQR Code

اگر حالات قابو سے باہر ہوئے تو سکولوں کو دوبارہ بھی بند کیا جا سکتا ہے، مراد راس

15 Jan 2021 13:56

لاہور چیمبر آف کامرس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ نجی سکول مالی مسائل کا شکار ہو کر بند ہوئے ہیں، اس لئے دوسرے مرحلے میں فیسوں میں رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےکہا ہے کہ اگر سکول کھولنے کے بعد کورونا کےحالات قابو سے باہر ہوئے تو سکولوں کو دوبارہ بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے نجی سکول مالی مسائل کا شکار ہو کر بند ہوئے ہیں، اس لئے ہم نے سکولوں کی بندش کے پہلے مرحلے میں دئیے جانے والی فیس میں رعایت دوسرے مرحلے میں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید برآں اساتذہ رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں، یکساں نصاب، سنگل بک سمیت دیگر ایشوز پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات بھی دور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کم فیس والے نجی سکولوں کو مالی پیکج دینے پر ہمدردانہ غور کرینگے۔ اس موقع پر میاں رضاالرحمان نے وزیرتعلیم پنجاب سے ملاقات کو اطمینان بخش قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 910297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910297/اگر-حالات-قابو-سے-باہر-ہوئے-سکولوں-کو-دوبارہ-بھی-بند-کیا-جا-سکتا-ہے-مراد-راس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org