QR CodeQR Code

ماضی میں سفید فام انتہاپسند امریکی فوج میں بھرتی کیے گئے، ڈائریکٹر انٹیلی جنس

15 Jan 2021 14:12

محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج میں انتہاپسند نظریات رکھنے والوں سے متعلق تحقیقات کریں گے، محکمہ دفاع میں انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ڈائریکٹر دفاعی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع میں انتہاپسند نظریات رکھنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ محکمہ دفاع کے مطابق انتہاپسندی میں ملوث محکمہ دفاع کے ملازمین کیلئے زیروٹالرنس پالیسی ہے، ماضی میں سفیدفام انتہاپسند امریکی فوج میں ریکروٹ ہوتے رہے ہیں۔ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج میں انتہاپسند نظریات رکھنے والوں سے متعلق تحقیقات کریں گے، محکمہ دفاع میں انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی دارالحکومت میں 20ہزار سے زائد نیشنل گارڈ متحرک ہوگئے۔ نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔ سربراہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل عمارت حملے کے بعد سے واشنگٹن کو بڑے سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا، نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910299/ماضی-میں-سفید-فام-انتہاپسند-امریکی-فوج-بھرتی-کیے-گئے-ڈائریکٹر-انٹیلی-جنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org