0
Friday 15 Jan 2021 14:29

چینی، روسی اور برطانوی کسی کمپنی نے ویکسین دینے کی حامی نہیں بھری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

چینی، روسی اور برطانوی کسی کمپنی نے ویکسین دینے کی حامی نہیں بھری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے تاحال کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا۔ وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کیلیے چینی، روسی اور برطانوی کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے لیکن نہ کسی کمپنی کو ویکسین کا آرڈر دیا ہے نہ کسی نے حامی بھری ہے.

 انہوں نے کہا کہ ایکسپرٹ کمیٹی اور ڈریپ ویکسینز کی سیفٹی اورایفی کیسی ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے، کچھ کمپنیز نے ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جبکہ دیگر سے مزید ڈیٹا مانگا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کیلیے جلد از جلد ویکسین لینے کی کوشش کر رہے ہیں، سات سے آٹھ کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے، مکس اینڈ میچ کریں گے. واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ  14ہزار 338 ہوگئی اور 10،863 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 34  ہزار 169  ہوگئی.
خبر کا کوڈ : 910300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش