QR CodeQR Code

گورننس ایکشن میٹرکس کے حوالے سے عمران خان کے زیرصدارت اجلاس

15 Jan 2021 14:42

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ فلاحی ریاست میں امیر و غریب کے لیے قانون میں تفریق نہیں ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیرصدارت گورننس ایکشن میٹرکس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شریک حکام نے انتظامی امور کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ فلاحی ریاست میں امیر و غریب کے لیے قانون میں تفریق نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سزا اور جزا کے نظام کو مضبوط کیے بغیر اصلاحات ممکن نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ انتظامی اصلاحات کو معینہ مدت میں عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 910303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910303/گورننس-ایکشن-میٹرکس-کے-حوالے-سے-عمران-خان-زیرصدارت-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org