QR CodeQR Code

پاک امریکہ تعلقات میں مشکلات انتظامی نوعیت کی ہیں، فوجی آپریشن صرف ملکی مفاد کے تحت کریں گے، دفتر خارجہ

11 Aug 2011 13:44

اسلام ٹائمز:ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتکاروں کی نقل و حرکت کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں جو تمام سفارتکاروں پر لاگو ہوتے ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ميڈيا کو ہفتہ وار بريفنگ ديتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تہمينہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمیشن لوکل اتھارٹیز اور کمیونٹی لیڈرز سے رابطے میں ہیں، برطانیہ فسادات میں کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی، برٹش پاکستانی ہیں جن کی حفاظت کی ذمہ داری برطانیہ کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ عمر پاتیک کے معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتیں۔ ترجمان کے مطابق قبائلی علاقوں سمیت پاکستان میں فوجی آپریشن ملکی مفاد اور انتظامی ضرورت کے تحت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 91031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91031/پاک-امریکہ-تعلقات-میں-مشکلات-انتظامی-نوعیت-کی-ہیں-فوجی-آپریشن-صرف-ملکی-مفاد-کے-تحت-کریں-گے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org