0
Friday 15 Jan 2021 16:07

سیاسی عمل میں حصہ لینا ہمارا آئینی حق ہے، دینی مدارس کے طلبہ کا ردعمل

سیاسی عمل میں حصہ لینا ہمارا آئینی حق ہے، دینی مدارس کے طلبہ کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے دینی مدارس کے علماء سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ دونوں وزراء کی ملاقاتوں کا مقصد دینی مدارس کے طلبہ کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت سے روکنا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی سے وابستہ مدارس کے طلبہ نے وزیراعظم کے اس بیان کی مذمت کی ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ سیاست سے دور رہیں۔ دینی مدارس کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں، ہمیں بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا پورا پورا حق ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کس قانون کے تحت طلبہ کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں؟ دوسری جانب شیخ رشید اور پیر نور الحق قادری نے اسلام آباد کے کچھ مدارس کے علماء سے رابطے کئے ہیں جن سے ملاقات کیلئے وقت مانگا گیا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے علماء کے بھی وزیراعظم کے اس بیان پر تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق دینی مدارس کا سیاسی جلسوں میں شرکت کرنا ایک جمہوری عمل ہے، جس پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 910311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش