0
Friday 15 Jan 2021 16:24

انجمن طلبہ اسلام کے نومنتخب عہدیدراوں کی تقریب حلف برادری

انجمن کی ذمہ داریاں پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، معظم شہزاد ساہی
انجمن طلبہ اسلام کے نومنتخب عہدیدراوں کی تقریب حلف برادری
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ انجمن طلباء اسلام سیشن 2020/21 کے نومنتخب مرکزی و صوبائی عہدیداروں اور اراکین مشاورت نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا کرکام شروع کر دیا ہے۔ نومنتخب قیادت سے سابق مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی نے حلف لیا۔ تقریب کی صدارت نو منتخب مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا نے کہ جبکہ نظامت کے فرائض نومنتخب سیکرٹری جنرل محمد حسنین مصطفائی نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی، سابق ناظمہ اعلی محترمہ نصرت سلیم تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معظم شہزاد ساہی نے کہا نومنتخب قیادت کو عہدے نہیں ذمہ داریاں اور امانت سونپی گئی ہے۔ انجمن کی ذمہ داریاں پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہیں۔

نومنتخب مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا اور سیکرٹری جنرل محمد حسنین مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا انجمن طلبہ اسلام کا پیغام ہر طالبعلم تک پہنچا کر دم لیں گے۔ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے نوجوان نسل کی تربیت ضروری ہو چکی ہے، ناموس رسالتﷺ کا مسئلہ پارلیمنٹ سے بھی زیادہ سپریم ہے۔ عشق پاکستان کی سوچ کو اپنایا اور پھیلایا جائے۔ علماء و مشائخ اہلسنّت نے تحریک پاکستان میں شاندار کردار ادا کیا اور قائداعظم کا ساتھ دیکر قیام پاکستان کا خواب پورا کیا۔ سابق سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی، سابق ناظمہ اعلی محترمہ نصرت سلیم نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک اور آج ایک ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ استحکام وطن کیلئے علاقائی، صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنیوالے ناکام و نامراد ہونگے۔ پاکستان سے محبت کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 910315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش