0
Friday 15 Jan 2021 18:46

صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی مراد سعید سے ملاقات، سیاسی صورتحال، ترقیاتی امور پر گفتگو

صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی مراد سعید سے ملاقات، سیاسی صورتحال، ترقیاتی امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید سے ان کے دفتر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کی معیاری اور بروقت تکمیل کے لیے این ایچ اے کو بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔ سکردو روڈ پر ٹنل کے خاتمے اور ابتدائی نقشے میں تبدیلی پر شدید عوامی تحفظات ہیں۔ یہ سڑک بلتستان کی لائف لائن ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کی معیاری تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ شندور پاس ٹنل کی تعمیر، بابوسر ٹاپ ٹنل کی تعمیر پر فوری کام شروع ہوگا جس سے فاصلے کم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں بے تحاشا مواقع موجود ہیں لیکن کمیونیکشن نہ ہونے کی وجہ سے معاشی ترقی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ موجودہ وفاقی حکومت جی بی میں حقیقی تبدیلی کے لیے پرعزم ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔ سابقہ حکومت نے سی پیک جیسے بڑے منصوبے میں گلگت بلتستان کو محروم رکھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت تاریخ میں پہلی بار جی بی کو سی پیک میں بڑا حصہ دے رہی ہے۔ سی پیک کا نیا روٹ یارقند سے شگر سکردو اور براستہ شغرتھنگ مظفر آباد تک جائے گا۔ اس تاریخی نوعیت کے منصوبے پر رواں سال ہی کام شروع ہوگا۔ اس روٹ کے بعد بلتستان ریجن میں معاشی انقلاب آئے گا۔ مراد سعید نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں چند بڑے اور تاریخی نوعیت کے منصوبے جس میں ہائیڈرو پاور جنریشن، شاہراہیں سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کمیونیکشن کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کاظم میثم نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کی توسیع بلتستان ریجن کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر تک کی جائے جس سے خطہ ترقی کی ترقی تیزی آئے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے صوبائی وزیر زراعت کے مطالبے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایگریکلچر، لائیوسٹاک اور فشریز کے بے تحاشا مواقع کے پیش نظر تاحال کوئی ایگریکلچر یونیورسٹی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ وفاقی حکومت جی بی میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 910342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش