0
Friday 15 Jan 2021 21:49

بھارت، کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

بھارت، کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ
اسلام ٹائمز۔  بھارت میں تین نئے زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی، اب مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔ مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور تجارت کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

دراین اثنا کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فار کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کو ان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ملک کے کسان اپنے حقوق کے لئے مودی حکومت کے خلاف مطاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا بھارت کسانوں پر مظالم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش