QR CodeQR Code

دو سال میں ایسا کیا ہوا کہ دوست ممالک نے پاکستان سے آنکھیں پھیر لیں، ناصر شاہ

15 Jan 2021 20:07

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی آئی اے کو وفاقی حکومت مسلسل دنیا بھر میں بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے، پی آئی اے طیارے کے ساتھ جو ہوا اس میں وفاقی حکومت کا پورا ہاتھ ہے۔


اسلام تائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ملائشیا حکام کا پی آئی اے طیارہ قبضے میں لینا تشویش سے کم نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ ملائشیا میں قبضے میں لئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال میں ایسا کیا ہوا کہ دوست ممالک نے پاکستان سے آنکھیں پھیر لیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی آئی اے قومی ائیرلائن ہے، اس کے طیارے پر قبضہ جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی آئی اے کو وفاقی حکومت مسلسل دنیا بھر میں بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے، پی آئی اے طیارے کے ساتھ جو ہوا اس میں وفاقی حکومت کا پورا ہاتھ ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ خدارا بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے سے گرہیز کریں، پی آئی اے کی چین جانے والے پرواز کی مبینہ بندش بھی سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 910354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910354/دو-سال-میں-ایسا-کیا-ہوا-کہ-دوست-ممالک-نے-پاکستان-سے-ا-نکھیں-پھیر-لیں-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org