0
Friday 15 Jan 2021 20:17

تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ سے متعلق جواب اعتراف جرم ہے، نفیسہ شاہ

تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ سے متعلق جواب اعتراف جرم ہے، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ایم این اے نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ سے متعلق جواب اعتراف جرم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء ایم این اے نفیسہ شاہ نے فارن فنڈنگ سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اعتراف کرلیا کہ ان کی پارٹی غیر قانونی فنڈنگ لیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے جواب سے پیپلز پارٹی کا موقف درست ثابت ہوگیا، تحریک انصاف فنڈنگ کا ذمہ دار ایجنٹ کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایجنٹ کس کے کہنے پر فنڈنگ لیتا رہا اور کیا وہ فنڈنگ ایجنٹ نے اپنی ذات کے لیے استعمال کی؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایجنٹ کو ذمہ دار قرار دے یا کچھ اور کہے نام نہاد تبدیلی سرکار کا جھوٹ پکڑا گیا ہے، عوام فارن فنڈنگ کیس کی کئی سالوں سے منتظر ہے۔ نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ اعتراف جرم کے بعد الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرکے فیصلہ سنائے۔
خبر کا کوڈ : 910357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش