0
Friday 15 Jan 2021 21:34

حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، غریب عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آتا، جمشید دستی

حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، غریب عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آتا، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید خان دستی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دعووں کی قلعی کھل چکی ہے، سو دن کی باتیں کرنے والوں سے 5 سالوں میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملنے والا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض، بے جا ٹیکس لگا کر ملک چلانا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، عوام اپنے فیصلوں پر ابھی سے پچھتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، اس کے وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج نے سب اچھا ہونے کی رٹ لگا رکھی ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی سادگی پالیسی کا نام و نشاں نظر نہیں آتا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کٹھ پتلی ہے، کرپشن کے خلاف جاری آپریشن میں جانبداری صاف نظر آرہی ہے، بڑے مافیا پر بیوروکریسی، نیب مہربان نظر آتی ہے، جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کو تحفظات ہیں، اس دوران عوامی راج پارٹی کے ملک غلام سرور جکھڑا اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 910366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش