0
Friday 15 Jan 2021 21:36

حکمران اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

حکمران اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا گیا تو غربت میں تیزی سے اضافہ ہوگا، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو عوام دشمن سمجھتے ہیں، حکومت کو مشورہ ہے کہ معاشی استحکام کیلئے پالیسی بنانے کیلئے عوام میں سے تعلیم یافتہ لوگوں کو آگے لایا جائے، آئی ایم ایف کے فیصلے مسلط نہیں کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو تعلیم و صحت اور روزگار میسر نہیں، مہنگائی کے بوجھ تلے غریب کو دبایا جا رہا ہے، عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے فیصلوں کو جمہوریت منافی اقدام سمجھتے ہیں، حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا سے عوام کا اعتماد ختم ہوگیا ہے، مہنگائی سے غریب زیادہ متاثر ہوتا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کے فیصلے پارلیمنٹ کو کرنے چاہیے، حکومت مخالف نہیں، مگر عوام دشمن پالیسیوں پر خاموش بھی نہیں رہینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں کو آئینہ دکھانا ہمارا جمہوری حق ہے، خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے، مگر ہر ماہ مہنگائی کے اضافے سے حکمران اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہے، انہیں ریلیف دینا حکومت کا آئینی و جمہوری اور اخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کے مسائل حل اور حقوق مہیا کرتی ہے، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے، حکومت اب دعوؤں سے کام نہ چلائے، نوکریاں فراہم کرنے اور غریب کو گھر دینے و روزگار کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کے وعدے پورے کئے جائیں، جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتے، پائیدار جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ خوشحالی و ترقی اور معیشت کے استحکام کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 910370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش