QR CodeQR Code

پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل باجوہ

15 Jan 2021 21:56

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہے گا، دیرپا امن و استحکام کیلئے فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے پر پہنچے تو کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو صوبے میں سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو باڑ لگانے اور ایف سی و پولیس کی صلاحیتیں بڑھانےکے امور پر بریف کیا گیا۔ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی قبائلی اضلاع میں امن و استحکام کی کوشش کی تعریف کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف سی اور پولیس کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کو تقویت دینے کیلئے کوششیں ثمرآور ثابت ہوں گی اور بارڈر کنٹرول کے اقدامات کے دور رس نتائج ثابت ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہے گا، دیرپا امن و استحکام کیلئے فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910373/پاکستان-بین-الافغان-مذاکرات-کی-حمایت-جاری-رکھے-گا-جنرل-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org