0
Friday 15 Jan 2021 21:59

مردان کے مدرسے میں تین بچوں کیساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ

مردان کے مدرسے میں تین بچوں کیساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں مدرسے کے بچوں سے زیادتی کے شرمناک اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے تین بچوں کی شکایت پر مدرسے کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے مدرسے میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مدرسے کا ڈرائیور کامران ملوث نکلا۔ پولیس کے مطابق مدرسہ کے سوزکی ڈراٸیور نے تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کی اور بچوں نے خود اس حوالے سے بیان دیا ہے، متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
accusedKamran child rape in mardan 2
پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈراٸیور کامران نے ہمارے ساتھ کٸی بار بدفعلی کی، اس جرم پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تھانہ شیخ ملتون میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش