0
Friday 15 Jan 2021 22:00

صادق آباد، مزار کی چادر کو جلانے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش شروع 

صادق آباد، مزار کی چادر کو جلانے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش شروع 
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نامعلوم ملزم نے مزارات پر آیت قرانی اور پنچتن پاک کے ناموں سے تحریر ہوئی چادروں کو آگ لگا کر جلا دیا، جس کے بعد علاقہ میں اشتعال پیدا ہوگیا، پولیس نے متولی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود فتہ کٹہ کے رہائشی متولی سید عملداد حسین نقوی نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ 7 جنوری کی شب کو نامعلوم ملزم نے مزارات پر ڈالی گئیں آیت قرآنی اور پنجتن پاک کے ناموں سے تحریر ہوئی چادروں کو آگ لگا کر جلا دیا ہے، سید علمداد حسین نقوی کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے اپنے موقف میں بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 910376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش