0
Friday 15 Jan 2021 22:05

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کر لیا گیا۔ بل صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پیش کیا۔ بل کی رو سے اب خواتین پر تشدد کرنے والے کیخلاف پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ بل کے تحت ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی، کمیٹی متاثرہ خواتین کو طبی امداد، پناہ گاہ اور معقول معاونت فراہم کریگی۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ بل کے تحت خواتین پر تشدد ہونے کی صورت میں 15 دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔ بل میں عدالت کیس کا فیصلہ 2 ماہ میں سنانے کی پابند ہوگی، عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر بھی 1 سال قید اور 3 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 910379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش