0
Friday 15 Jan 2021 22:25

ڈی آئی خان، موٹر سائیکل چور نے خود کو چھریاں مار کر خودکشی کر لی

ڈی آئی خان، موٹر سائیکل چور نے خود کو چھریاں مار کر خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل چور نے پکڑے جانے کے خوف سے خود کو چھریاں مار کر خودکشی کر لی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک نہیں آئی جو کہ پولیس کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید کرے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند کوائی میں موٹر سائیکل چور نے خود کو اس وقت چھریاں مار کر خودکشی کر لی جب چوری شدہ موٹر سائیکل کے مالکان نے اس کے گرد گھیرا ڈالا۔ 21 سالہ نوجوان عتیق الرحمان نے تھانہ بند کوائی کی حدود سے ایک موٹر سائیکل چوری کیا۔ چوری کی اطلاع پہ مالکان نے ٹریکر کے ذریعے موٹرسائیکل ٹریس کرلیا۔ جس کے بعد مالکان نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ عتیق الرحمان کا گھیراؤ کیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ مالکان کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے عتیق الرحمان نے خود کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق عتیق الرحمان پہ مختلف تھانوں میں چوری کے مقدمات درج تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 910381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش