0
Friday 15 Jan 2021 22:23

سلیکٹڈ حکومت نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان صرف پیپلزپارٹی کریگی، افتخار احمد خان

سلیکٹڈ حکومت نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان صرف پیپلزپارٹی کریگی، افتخار احمد خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ نااہل سلیکٹڈ حکومت نے زرعی شعبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، غیر ملکی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاز، ادرک، لہسن، ٹماٹر، گندم، چینی باہر سے منگوا کر ایک طرف غیر ملکی کاشتکاروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے اور دوسری طرف کابینہ میں بیٹھے مافیا کی تجوریاں بھری جا رہی ہیں جبکہ عوام بھوک افلاس غربت اور بیماریوں کا شکار ہیں، قومی خزانہ خالی ہو رہا ہے۔ نااہل اور نالائق سلیکٹڈ حکومت اس کو اپوزیشن جماعتوں کا پروپیگنڈہ قرار دے رہی ہے، جو کہ مضحکہ خیز ہے۔

ان حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی ہدایت پر غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر بینظیر مزدور کارڈ کا اگلے ہفتے اجراء کر رہی ہے، جس سے تمام مزدوروں کو رجسٹرڈ کرکے ان کی سپورٹ کی جائے گی، تاکہ ان حالات میں وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے باعزت زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہے اور ہمیشہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں کسانوں کی خوشحالی کیلئے ریلیف پیکج دیا اور آئندہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کسانوں کے لئے ایک بڑے پیکج کا اعلان کریں گے اور سرائیکی صوبہ کے قیام کا بھی اعلان صرف پیپلزپارٹی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 910382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش