QR CodeQR Code

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

15 Jan 2021 22:46

بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کانسٹیبل واحد اللہ صدر چوکی میں کمپئوٹر آپریٹر کے فرائض انجام دیتا تھا اور عام کپڑوں میں اپنے کسی نجی کام سے واپڈا کالونی گیا تھا۔ جہاں سے واپسی پہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔ کانسٹیبل واحد اللہ خان صدر چوکی میں کمپوٹر آپریٹر کے فرائض انجام دیتا تھا۔ بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کانسٹیبل واحد اللہ صدر چوکی میں کمپئوٹر آپریٹر کے فرائض انجام دیتا تھا اور عام کپڑوں میں اپنے کسی نجی کام سے واپڈا کالونی گیا تھا۔ جہاں سے واپسی پہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 910386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910386/بنوں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-کانسٹیبل-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org