0
Friday 15 Jan 2021 22:46

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔ کانسٹیبل واحد اللہ خان صدر چوکی میں کمپوٹر آپریٹر کے فرائض انجام دیتا تھا۔ بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کانسٹیبل واحد اللہ صدر چوکی میں کمپئوٹر آپریٹر کے فرائض انجام دیتا تھا اور عام کپڑوں میں اپنے کسی نجی کام سے واپڈا کالونی گیا تھا۔ جہاں سے واپسی پہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 910386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش