QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت قانون سازی میں دیگر صوبوں پر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے، کامران بنگش

15 Jan 2021 23:40

معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل پاس کرنا پختونخوا میں خواتین کے معاشی و معاشرتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل پاس کرنے کے عمل کو پختونخوا میں خواتین کے معاشی و معاشرتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سنگ میل قرار دیا ہے۔ وہ جمعہ کو صوبائی اسمبلی فلور پر پختونخوا حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے بلوں کے دفاع میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت قانون سازی میں دیگر صوبوں پر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس مد میں آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے جو کہ پختونخوا حکومت کی تاریخی کامیابی ہے۔ معاون خصوصی نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے پیش کئے جانے والے بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ بل کے تحت ضلعی تحفظاتی کمیٹیاں بنائی جائینگی۔ کمیٹیاں متاثرہ خاتون کو طبی امداد، پناہ گاہ اور معقول معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 910388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910388/خیبر-پختونخوا-حکومت-قانون-سازی-میں-دیگر-صوبوں-پر-سبقت-برقرار-رکھے-ہوئے-ہے-کامران-بنگش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org