QR CodeQR Code

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا

15 Jan 2021 22:51

کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افصل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔ ندیم افصل چن نے کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیراعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا جبکہ وزیراعظم نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا، وہ مستعفی ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 910389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910389/وزیراعظم-نے-ندیم-افضل-چن-کا-استعفی-منظور-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org