0
Friday 15 Jan 2021 22:51

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افصل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔ ندیم افصل چن نے کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیراعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا جبکہ وزیراعظم نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا، وہ مستعفی ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 910389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش