QR CodeQR Code

ایام فاطمیہ، ڈی آئی خان میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع

15 Jan 2021 23:50

ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مختلف امام بارگاہوں و مساجد میں مختلف اوقات میں مختلف انجمنوں کے زیراہتمام مجالس کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی مجلس جامع مسجد یاعلی (ع) المعروف مسجد لاٹو فقیر میں جاری ہے۔ پانچ روزہ ان مجالس میں پہلے تین دن حافظ کوثر عباس (رحیم یار خان) ذکر محمد و آل محمد (ع) و مصائب سیدۃ النساء العالمین سیدہ فاظمہ زہرا سلام علیہا بیان کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر اور پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ اس عنوان سے مختلف امام بارگاہوں و مساجد میں مختلف اوقات میں مختلف انجمنوں کے زیراہتمام یہ مجالس جاری ہیں۔ مرکزی مجلس جامع مسجد یاعلی (ع) المعروف مسجد لاٹو فقیر میں جاری ہے۔ پانچ روزہ ان مجالس میں پہلے تین دن حافظ کوثر عباس (رحیم یار خان) ذکر محمد و آل محمد (ع) و مصائب سیدۃ النساء العالمین سیدہ فاظمہ زہرا سلام علیہا بیان کر رہے ہیں جبکہ آخری دو دن سید اظہر شیرازی (ویہاڑی) ذکر مصائب بیان فرمائیں گے۔ ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں دوسری مجلس امام بارگاہ غازی عباس (ع) المعروف امام بارگاہ گھائیانوالہ سے متصل شہید غلام شبیر کے گھر میں جاری ہے۔ مستورات کے اس عشرہ مجالس سے مقامی خواتین عالمہ و ذاکرہ خطاب کر رہی ہیں۔ اسی طرح مختلف امام بارگاہوں میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ و پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 910398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910398/ایام-فاطمیہ-ڈی-ا-ئی-خان-میں-مجالس-عزا-کا-سلسلہ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org