0
Saturday 16 Jan 2021 01:01

بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کروا دیا

بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کروا دیا
اسلام ٹائمز۔ جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے کرائے کے قاتلوں سے اپنے باپ کو قتل کروا دیا، پولیس نے بیٹے سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل رمضان نامی تاجر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، اس اندھے قتل کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد باپ کے قتل کا مقدمہ اسی بیٹے عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، تفتیشی افسر نے جائے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے قاتلوں کا پتہ لگا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شک کی بنا پر جب بیٹے سے تفتیش کی گئی تو اس نے سارا راز اگل دیا اور اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم عدنان نے بتایا کہ اس نے کرائے کے دو قاتلوں سے 12 لاکھ روپے کے عوض اپنے والد کو قتل کروایا تھا، ملزم نے بتایا کہ اس نے 5 لاکھ روپے ایڈوانس دیئے اور باقی رقم کام پورا ہونے پر ادا کرنا تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں کرائے کے قاتلوں کو حراست میں لے کر ان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے 35 ہزار رورپے کا پستول خریدا تھا، جس سے فائرنگ کرکے عدنان کے والد کو قتل کیا، اس طرح پولیس نے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔
خبر کا کوڈ : 910417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش