QR CodeQR Code

طیارہ ضبط ہونے پر عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ہونا چاہیے، مریم اورنگزیب

16 Jan 2021 09:27

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پر بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے، تمام پائلٹس کی ڈگری خود جعلی قرار ، کبھی جرمانے بھرنے اور ساکھ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی ہے؟


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لئے جانے پر اپوزیشن رہنمائوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نااہلی کی انتہا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے پر پاکستان کی ہتک عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق، نااہل اور چور ٹولے پہ ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پر بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے، تمام پائلٹس کی ڈگری خود جعلی قرار ، کبھی جرمانے بھرنے اور ساکھ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی ہے؟

مریم اورنگزیت کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کشمیر کا سودا کروانے کے لئے کی گئی ہے؟ نالائقوں، نااہلوں اور چوروں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہسائی ہو رہی ہے۔ کبھی بین الااقوامی پاپندیاں، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد اور کبھی قومی ایئرلائن کا طیارہ ضبط ہو نے پر جعلی وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے۔ جبکہ وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے طیارہ استعمال نہیں ہورہا تھا، دنیا میں کورونا کے باعث ریٹ کم ہوئے، پی آئی اے بھی ویتنامی کمپنی کے ساتھ ریٹ کم کرنے پر بات کررہی تھی، اچانک اسٹے لیکر طیارے کو روک لیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 910442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910442/طیارہ-ضبط-ہونے-پر-عمران-خان-کیخلاف-ہتک-عزت-کا-دعوی-ہونا-چاہیے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org