0
Saturday 16 Jan 2021 10:35

دھند کے باعث دریائے چناب میں 2 کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں

دھند کے باعث دریائے چناب میں 2 کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دھند کے باعث دریائے چناب میں 2 کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں، کشتیوں میں 12 افراد سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی سیاح دریائے چناب میں 2 کشتیوں پر سیر کر رہے تھے کے رسول نگر کے مقام پر دھند کے باعث دونوں کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دریا میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت دریا سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش