0
Saturday 16 Jan 2021 10:58

فیصلہ ہوچکا کہ استعفوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن نہیں رکوائے جا سکتے، قمر زمان کائرہ

فیصلہ ہوچکا کہ استعفوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن نہیں رکوائے جا سکتے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا کہ استعفوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن نہیں رکوائے جا سکتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ نئے نئے یوٹرن لینے پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کو تسلیم کر لیا، پی آئی اے کا طیارہ روکے جانا بدحالی کی بدترین مثال ہے۔

پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور گیس مہنگی کرنا عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے انتخابی نہیں۔ فیصلہ ہوچکا استعفوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن نہیں رکوائے جاسکتے، انتخابی عمل میں حصہ لے کر حکومت کو مزید ایکسپوز کریں گے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملکی انتخابات کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 910453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش