QR CodeQR Code

ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن چھوڑ دیں گے

16 Jan 2021 12:23

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی فلوریڈا میں اپنے مارالاگو Mar-a-Lago کلب منتقل ہو جائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو اقتدار سونپنے کا وعدہ کیا لیکن جوبائیڈن کو ابھی تک انتخابات میں جیت کی مبارکباد نہیں دی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 306 جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 910475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910475/ٹرمپ-جوبائیڈن-کی-تقریب-حلف-برداری-سے-پہلے-واشنگٹن-چھوڑ-دیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org